ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے حکم پرتھانہ سٹی کمالیہ کی منشیات فروش کیخلا ف کاروائی 120لیٹر شراب برآمد1ملزم گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔منشیات کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ مظہر تبسم ایس آئی معہ محمد ارشد اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محلہ بہلول ولا کمالیہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الشکور ولد علی شیر قوم بھٹی سکنہ محلہ بہلول ولا کمالیہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے120لیٹر شراب برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بند حوالات کیا گیا ہے جبکہ ملزم خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی کاوشوں کی بدولت نہ صرف جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو بھی فروغ ملا ہے۔
ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس